ابنا: سعودي عرب کي حکومت نے اس بات پر توجہ ديئے بغير کے جنوبي شام ميں سعودي عرب ميں بنے ايسے ڈرم ملے ہيں جن ميں زہريلا مادہ بھرا تھا ، ايک بيان جاري کرکے سلامتي کونسل سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ جنوبي شام ميں سعودي عرب کے بقول کيميائي حملے سے ہونے والے قتل عام کے سلسلے ميں اقدام کرے ۔يہ مطالبہ ايسے حالات ميں کيا جا رہا ہے کہ جب امريکہ، برطانيہ اور ترکي سميت ديگر کئ ملکوں نے کيميائي حملے کے جھوٹے دعوے کے بہانے شام پر حملہ کرنے کے لئے تبادلہ خيال شروع کرديا ہے ۔ يہ سب کچھ ايسے حالات ميں ہو رہا ہے کہ شام کي وزارت خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ ترک اسلحہ کے سلسلے ميں اقوام متحدہ کي خصوصي ايلچي انگلا کين کے دورہ شام کے دوران، دونوں فريقوں نے اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کار جنوبي شام ميں کيميائي اسلحے کے استعمال کے بارے ميں تحقيقات انجام ديں ۔اسي سلسلے ميں فرانس پريس نے رپورٹ دي ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کار پير کے روز جنوبي شام ميں واقع الغوطہ الشرقي پہنچ گئے ہيں ۔ شام کے وزير خارجہ وليد المعلم گزشتہ اتوار کو انگلا کين سے ملاقات ميں اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون پر آمادگي کا اظہار کيا تھا تاکہ يہ واضح ہو جائے کہ شامي فوجيوں کي جانب سے کيميائي اسلحے کے استعمال کا دہشت گردوں کا دعوي جھوٹا ہے۔
.......
/169